مسلم لیگ(ن)کی قیادت کوملکی معیشت کاپہیہ چلانے کی سزاد ی جارہی ہے، حاجی ارشد جاوید

مسلم لیگ(ن)کی قیادت کوملکی معیشت کاپہیہ چلانے کی سزاد ی جارہی ہے، حاجی ارشد ...

  



خان پور (نامہ نگار) بارہا تفتیش اور انکوائریوں کے باوجود مریم نواز پر کوئی جرم یا کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی مسلم لیگ ن کی قیادت کو ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کی سزا دی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ایم پی اے حلقہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

پی پی 260 حاجی محمد ارشد جاوید نے عمائدین علاقہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو پہلے بھی ایٹمی دھماکے مہنگے پڑے اور ان کو جلاوطنی کاٹنی پڑی اب بھی ان کو بجلی اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے لانے پہ مخالفت کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ناانصافی برداشت سے باہر ہو چکی ہے جس کے خلاف عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں موجودہ حکومت کے نااہل حکمرانوں کو بہت جلد گھر جانا ہو گا اب اس حکومت کا مزید چلنا ناممکن ہو چکا ہے اس موقع پر چوہدری سلیمان نواز، چوہدری بلال ارشد، چوہدری محمد آصف، حاجی محمد مراد خان رند، میاں احسان الحق، سردار ناصر خان دشتی، محمد ارشد رحمانی، رفاقت علی و دیگر بھی موجود تھے۔

حاجی ارشد

مزید : ملتان صفحہ آخر