دیہی علاقوں کے ٹیچرز ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار اداکررہے ہیں، اویس خان دریشک

دیہی علاقوں کے ٹیچرز ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کردار اداکررہے ہیں، اویس ...

  



مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے پسماندہ ترین علاقہ مرغائی کے گورنمنٹ ہائی سکول نے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں مسلسل تیسری بار پوزیشنیں حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

دیہی علاقوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے اساتذہ اپنا کردار بھر پور طریقہ سے ادا کر رہے ہیں اس سلسلہ میں صوبائی حکومت بھی وسائل فراہم کر رہی ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا تعلق اس پسماندہ علاقہ سے ہے اور وہ یہاں کے سکولوں کے مسائل بہتر طریقہ سے جانتے ہیں ان خیا لات کا اظہار ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے گورنمنٹ ہائی سکول مرغائی میں سٹار ٹیچرز کو ایوارڈ دینے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کے صدارت سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر راؤ طارق فرید نے کی تقریب میں ڈسٹرکٹ اکااؤنٹس آفیسر راؤ عطا اللہ خان، راؤ افتخار احمد، سید ایاز بخاری، سید امتیاز شاہ،سید عون شاہ، جام شوکت، ماسٹر خدا بخش، راؤ ذولفقار علی، ممتاز خان دریشک کے علاوہ معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن اساتذہ کو بہترین تعلیمی کار کردگی پر سٹار ٹیچر ایوار ڈاور تعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے ان میں محمد ریاض،غلام اکبر، جاوید خان، سکندر علی، محمد سلیم ساجد،محمد عبداللہ،محمد حسین، جبکہ ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی طرف سے تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں مسلسل تیسری بار پوزیشنیں حاصل کرنے پر سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر راؤ طارق فرید کو خصوصی تعریفی سند سے بھی نوازا۔

دریشک

مزید : ملتان صفحہ آخر