موسمیاتی تبدیلی، ڈینگی وارتیز، نشتر، شیخ زید ہسپتال میں مزید 10مریض داخل، چوک سرور شہید کانوجوان سی ایم ایچ ملتان منتقل، اہل علاقہ پریشان

  موسمیاتی تبدیلی، ڈینگی وارتیز، نشتر، شیخ زید ہسپتال میں مزید 10مریض داخل، ...

  



ملتان+رحیم یارخان +چوک سرور شہید (وقائع نگار +نمائندہ پاکستان +سپیشل رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کے وار تیز ہوگئے۔ نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں چار (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔جس کے بعد ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد نو ہوگئی ہے۔جن میں سے سات مریضوں میں ڈینگی مرض کی تصدیق ہوئی ہے اور دو مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے۔واضح رہے زیرعلاج مریضوں کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ کوٹلہ پٹھان کی رہائشی40سالہ ثمینہ بی بی‘ خانپورکا18سالہ شہزاد احمد‘ 45سالہ عبدالمجید‘ جمالدین والی کا25سالہ غلام مصطفی‘ 35سالہ شہباز علی اور جیٹھ بھٹہ کارہائشی19سالہ محمد تنویر کو ورثاء نے ڈینگی وائرس کے شبہ میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کردئیے‘ تمام افراد کوطبی امداد کیلئے وارڈ منتقل کردیا ہے۔چوک سرور شہید میں بھی ڈینگی بخار کا مریض نکل آیا،ٹیسٹ رپورٹ پازٹیو آنے پر محکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں چوک سرور شہید کا رہائشی مجاہد علی چاند ولد محمد یو سف کو بخار ہو نے پر ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال چوک سرور شہید لایا گیا جہاں پر اسکے بلڈ کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ٹیسٹ رپورٹ میں ڈینگی بخار پازٹیو نکل آیا،مریض کی پازٹیو رپورٹ دیکھ کر ہسپتال کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں فوری طور پر شہر کے مختلف وارڈوں کا سروے شروع کرا دیا گیا مجاہد علی چاند ولد یوسف فوج میں ملازمت کر تا ہے اور چوک سرور شہید کے محلہ علی پورہ کا رہائشی ہے ڈینگی بخار کے مریض کو CMHہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا،محکمہ صحت کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے بروقت ڈینگی سپرے نہ ہو نے سے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔

پریشان

مزید : ملتان صفحہ آخر