ایم ٹی آئی آرڈینس پرحکومت کایوٹرن ، ڈاکٹرز سے مذاکرات کافیصلہ

      ایم ٹی آئی آرڈینس پرحکومت کایوٹرن ، ڈاکٹرز سے مذاکرات کافیصلہ

  



ملتان( وقائع نگار)سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج چھبیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔مطالبات منظور نہ ہونے پر گرینڈ الائنس کی جانب سے ایک بار پھر دھرنا دیا گیا اس دوران نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس کے علاوہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری۔ نشتر برن یونٹ اور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آو¿ٹ ڈور وارڈ میں بھی ہڑتال کی گئی ہے۔ہڑتال کے دوران نشتر ہسپتال، چلڈرن کمپلیکس کے آو¿ٹ ڈور، آپریشن تھیٹر، پتھالوجی اور ریڈیالوجی وارڈز میں بھی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

سروسز معطل رہی ہے ۔جسکی وجہ سے دور دراز سے آئے مریضوں کو علاج معالجہ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے اور حکومت کو برے الفاظ میں دھوتے رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب گرینڈ الائنس نے ایم ٹی آئی آرڈینینس کی واپسی تک احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جنتا مرضی انتقامی کارروائیاں کرلے۔احتجاج کا سلسلہ بند نہیں ہوگا۔ایسے اوچھے ہتکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکس سے مذاکرات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔جسے مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف،نرسوں کے تحفظات سن کر انہیں دور کرے۔کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز خان جعفر،اراکین میں سپیشل سیکرٹری سپیلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب شکیل احمد،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر امیر الزمان خان،چیف ایگزیکٹو آفیسر میﺅ ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان،سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز شامل ہیں۔ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کے لئے اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی ختم کردی گئی ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان نے پی ایم اے ملتان کے حوالے سے منفی اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کو منفی تاثر قرار دیا ہے۔جس کے ذریعے حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے چند شرپسند عناصر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان میں تفرقہ پیدا ہو۔اور انکا احتجاج ناکامی سے دوچار ہو جائے۔گرینڈ الائنس کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اس مذموم سازش ضلع ملتان کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس اپنے اس اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنا دیں گے اور ایسی کوئی سازش کامیاب نھیں ھونے دیں گے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان چھبیس روز سے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف مکمل ھڑتال پر ھیں جسمیں پی ایم اے ملتان کا کردار صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الراوف ھراج کی قیادت میں کلیدی ھے جس کو ملتان کے تمام ھسپتالوں کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکس دلی طور پر سراھتے ھیں۔سانحہ لیاقت پور کے مریضوں کے علاج کے لئے برن یونٹ اور سرجیکل وارڈ پانچ کے تمام ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکس نے انسانی ھمدردی کی بنیاد پر گرینڈ ہیلتھ الائنس ملتان کے فیصلے کے مطابق اپنی بھرپور خدمات دیں۔ جسے شر پسند عناصر منفی رنگ دے رھے ھیں۔انشائ اللہ جی ایچ اے ملتان میں شامل تمام گروپس متحد ھیں اور ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ھماری بھرپور جد و جہد جاری رھے گی اور ایسے شرپسند عناصر کو ھم جلد منظر عام پر لائیں گے۔نشتر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کی بجائے ڈاکٹرز ڈانس میں مصروف۔نشتر ہسپتال کا آوٹ ڈور وارڈ جلسہ گاہ میں تبدیل ہو گیا ،ڈاکٹرز پیرامیڈیکس نے پارٹی ترانوں پر خوب بھنگڑے ڈالے مریض ڈاکٹرز کے بھنگڑے دیکھ کر حیران ہوگئے۔ڈاکٹرز نے کے پی کے انفارمیشن منسٹر شوکت یوسفزئی کے بیان پر پکوڑے بھی تقسیم کئے گزشتہ روز بھی آوٹ ڈور وارڈ میں کسی مریض کا علاج نہ ہو سکا۔سینکڑوں مریض مایوس ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ہٹرتالی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اب روز آوٹ ڈور وارڈ میں جلسہ ہو گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر