وزیراعظم کے بجائے اب دھرنے والے گھر جائیں گے ، دوست مزاری

وزیراعظم کے بجائے اب دھرنے والے گھر جائیں گے ، دوست مزاری

  



جام پور،راجن پور ، مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام نے پانچ سال کے لیے وزیرِ اعظم منتخب کیا ہے، دھرنے والوں کا وزیرِاعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی، غیر جمہوری اور نا قابلِ قبول ہے ، وزیرِ اعظم نہیں بلکہ دھرنے والے گھر جائیں گئے اور انشاءاللہ عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرتے ہوئے ریاست ِ مدینہ کے خواب کو عملی جامہ پہنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مولانا فضل الرّحمان اور دھرنے میں موجود دیگر سیاسی قائدین کی طرف سے قومی اداروں پر بلا جواز تنقید انتہائی غیر مناسب اور بے بنیاد ہے ، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔اس لیے دھرنے میں شامل تمام قائدین کو چاہیے کہ جمہوری سوچ اور روایات کی عکاسی کرتے ہوئے ایسے خیالات اور جذبات کا اظہار نہ کریں جس سے ملک دشمن قوتوں کو تقویت ملے۔ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر جمی ہوئی ہیںاور اب جب معاشی اصلاحات کی وجہ سے معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری تیزی سے پاکستان آ رہی ہے ان حالات میں ہم مزید کسی تجربہ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی موروثی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک وژن اور جدوجہد کے تحت وجود میں آئی ہے اور اس جدوجہد کا مقصد پاکستان کو بد عنوان نظام، کرپشن اور ذاتی مفادات پر مبنی سیاست سے پاک کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ جبکہپنجاب حکومت تعلےم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ پاکستان کی تارےخ مےں پہلی مرتبہ مےرٹ پر ان لائن تبادلے ہوئے ہےں۔وزےر اعلی پنجاب کی پالےسوں کی بدولت پنجاب کے شعبہ تعلےم مےں انقلابی تبدےلےاں لائی گئی ہےں۔ راجن پور مےں نئے تعلےمی اداروں کے اجراءکے علاوہ سکولوں کی حالت زار کو بہتر کرنے کے لےے فنڈز کا اجراءکر دےا جائے گا۔ اساتذہ کے مسائل ترجےح بنےادوں پر حل کےے جائےں۔ نااہل اور کام چور اساتذہ کی کوئی سےاسی سفارش نہ ہو گی۔ پنجاب حکومت کی پالےسی کے مطابق مےرٹ کو اپنا ےا جائے ےہ بات ڈپٹی سپےکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے ٹےچرز ےونےن کے وفد کی موجود گی مےں چےف اےگزےکٹو افسر تعلےم راجن پور فاروق احمد علوی کو ہداےت دےتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تحصےل ٹےچرز ےونےن روجھان کے صدر ناظم خان مزاری ۔ سابق تحصےل ناظم اطہر خان مزاری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے تعلےم کے شعبہ مےں سےاسی مداخلت کرکے تبائی کے دہانے پر پہنچا دےا۔ سپورٹس فےسٹول مےں صوبائی وزےر نے کرپشن کی جس کے خلاف نےب تحقےقات کر رہا ہے۔ محنتی اور قابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لےے مرکز لےول سے لے کرکے پنجاب لےول سطح تک انعامات دےے جارہے ہےں۔ اساتذہ محنت کرکے اچھی شہری پےدا کرسکتے ہےں۔ سی ای او راجن پور فاروق احمد علوی نے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ متعدد سکولز جو تکمےل ہو چکے ہےں ان مےں سٹاف کی منظوری ۔ اور مسنگ سہولےات کے فقدان کو پورا کرنے کے لےے فنڈز ۔ اور سٹاف کی بھرتی کے علاوہ سات سو خاکروب اور درجہ چہارم کی بھرتی درکار ہے۔ ڈپٹی سپےکر پنجاب اسمبلی نے تمام مسائل فوری طور پر حل کرنے کا وعدہ کےا۔

دوست مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر