ملتان:چرچ آف پاکستان کی49سالگرہ پرتقریب ، مسیحی اکابرین کی شرکت جعلسازوں کیخلاف بشپ کی قیادت میں مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان کیتھڈرل آف سینٹ میریز دی ورجن ملتان میں بشپ لیو راڈرک پال (بشپ آف ملتان) کی صدارت میں چرچ آف پاکستان کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ملتان ڈایوسیس چرچ آف پاکستان میں شکر گزاری کی عبادت کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی ماڈریٹر چرچ آف پاکستان بشپ جان سموئیل نے بھی شرکت کی اس موقع پر ساﺅتھ پنجاب کے بادریوں اور مسیحی اکابرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں جعلی فراڈ اور دھوکہ باز عاشر کامران ، عامر کامران ، ایس عالم کھر،اشرف اور شہزاد تنویر کے خلاف ماڈریٹربشپ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بشپ لیو راڈرک پال نے کہا کہ یہ افراد جعلی و فرضی اور غیر فعال ادارے دھوکہ دہی سے استعمال کر کہ چرچ کی جائیدادوں پر جو عرصہ دراز قائم ہیںان پر قبضہ کر کے فروخت کرنے میں لگے ہوئے ہیںاکابرین اور بادریوںنے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بادریوںنے کہا کہ وہ چرچ کی جائیدادوں کو دکھا کر خطیر رقم بیانہ کی صورت میں عوام سے ہتھیا لیتے ہیں اور اصل صورت اس وقت عیاں ہوتی ہے جب چرچ کی جائیداد ٹرانسفر نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں بد امنی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مظاہرہ