وزیراعظم کا استعفی عوام کو مہنگائی سے نجات دلاسکتا ہے، مریم اورنگزیب

        وزیراعظم کا استعفی عوام کو مہنگائی سے نجات دلاسکتا ہے، مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 37پیسے مزید اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کا غریب عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ ہے، عمران صاحب مہنگائی کی وجہ سے عوام روٹی، سبزی، آٹا،دال، گھی، چینی لیں، بجلی کا بِل دیں یا بچوں کی سکول کی فیس؟یا خودکشی کریں،(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

نالائق اور نااہل کا استعفی ہی غریب عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل سے نجات دلاسکتا ہے،عمران صاحب آپ نے تو خودکشی کی نہیں عوام بجلی اور گیس کے بِلوں میں اضافہ کی وجہ سے خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں ایک سال میں گیس کی قیمت میں 200اور بجلی کی قیمت میں 40فیصد اضافہ نالائق اور نااہل حکومت کا عوام کو تحفہ ہے، عمران صاحب ایک سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے صنعت، کاروبار اور روزگار بند ہو گیا ہے،عمران صاحب جب ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے تو نتیجہ بجلی، گیس، روٹی روزی مہنگی ہونا ہی ہو گا۔

مریم اورنگزیب

مزید : ملتان صفحہ آخر