ملتان پولیس:تھانیداروں کی من مانیاں، افسروں کاحکم نظر انداز
ملتان (وقا ئع نگار) ملتان پولیس کے تھانیداروں کی من مانیاں دن بدن بڑھنے لگیں۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان پولیس افسران نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شراب۔ منشیات۔غیر قانونی اسلحہ اور قمار بازی کا مقدمہ کا استغاثہ دیتے وقت مال مقدمہ بھی محرر تھانے کے حوالے کیا کریں۔تاکہ اس کا اندراج رجسٹرڈ 19 پر درج کیا جاسکے۔لیکن احکامات نہ ماننے کی صورت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانیداروں کی اپنے ڈیوٹی میں عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مال مقدمہ بروقت نہ ملنے سے رجسٹرڈ 19 کی تکمیل میں دشواری کا سامنا ہے۔اور پینڈنسی بڑھتی جارہی ہے۔ لہذا فوری طور پر تفتیشی افسران اپنے مقدمے کا مال مقدمہ محرر تھانے کے حوالے کریں۔