سیلفی بنانے کا شوق، تھرڈ ائیر کی طالبہ نہرمیں گرگئی، ریسکیو آپریشن شروع
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)تھرڈ ائیرکی 18 سالہ طالبہ نہر صادق برانچ میں گرگئی‘ پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں‘ لڑکی کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا‘سیلفی بنانے کے دوران گری تھی بھائی‘ پسند کی شادی کی خواہش مند تھی ورثاء کے انکار پر چھلانگ مارکر خودکشی کی‘ ذرائع۔ تفصیل کے مطابق محلہ سادات کی رہائشی 18سالہ عائشہ اقبال جو کہ تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی اپنے چھوٹے بھائی محمد عامر کے ہمراہ سیرکے بہانے موٹرسائیکل پرگھر سے باہر آئی نہر کنارے سیلفی بناتے ہوئے پاؤں پھسل گیا اورنہر (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
گرگئی جبکہ ذرائع نے بتایاکہ‘ پسند کی شادی کرنے کی خواہش مند تھی نہر میں چھلانگ مارکر خودکشی کی‘ زندہ یامردہ حالت میں لڑکی ملنے پرحقیقت سامنے آئے گی‘ پولیس‘ کارروائی۔24گھنے گزر جانے کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
آپریشن