بچیوں سے بداخلاقی ویڈیوزبنانے پرعطائی جعلی پیر گرفتار، تحقیقات شروع

بچیوں سے بداخلاقی ویڈیوزبنانے پرعطائی جعلی پیر گرفتار، تحقیقات شروع

  



جودھ پور،نواں شہر(نمائندہ پاکستان)معصوم بچیوں سے بداخلاقی کے بعد ویڈیو بنانے والا عطائی و جعلی پیر گرفتار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق مرضی پورہ خانیوال میں عطائی ڈاکٹر و (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

جعلی پیر طاہر کمبوہ نے اپنا کلینک بنا رکھا ہے جس پر وہ معصوم بچیوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کربداخلاقی کرتا تھا اور بعد میں ان کو بلیک میل بھی کرتا تھا اس نے یہ مکروہ دھندہ بڑے عرصہ جاری کررکھا تھا اس سلسلے میں نیوز شائع ہوتے ہی آر پی او ملتان نے ایکشن لے لیا متاثرہ بچیوں کی درخواست پر تھانہ سٹی خانیوال میں مقدمہ درج کردیا اور عطائی ڈاکٹر کو بھی فوری طور پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گرفتار ملزم کے موبائل سے فحش ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں،اہلیان علاقہ فرینڈزمیڈیا گروپ کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر