والدہ کی ڈانٹ، دوشیزہ کی کالا پتھر پی کر خودکشی

  والدہ کی ڈانٹ، دوشیزہ کی کالا پتھر پی کر خودکشی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر18سالہ دوشیزہ نے کالاپتھر پی کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق راجن پور کی رہائشی18 سالہ نازیہ بی بی کو والدہ نے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

گھریلو کام کاج نہ کرنے پر بری طرح سے ڈانٹ دیا جس سے نازیہ بی بی نے کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیا‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں تین روز تک طبی امداد کے باوجود نازیہ بی بی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے5 افراد جن میں بستی غریب شاہ کی رہائشی18سالہ ثمینہ بی بی‘ خانپور کی21سالہ سمیرا بی بی‘ جمالدین والی کی35سالہ رخسانہ بی بی‘ کوٹ سمابہ کا21سالہ سرمد اورجمالدین والی کارہائشی25 سالہ سعید احمد شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

خود کشی

مزید : ملتان صفحہ آخر