عدالتی احکامات نظراندازکرنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال کو نوٹس جاری

عدالتی احکامات نظراندازکرنے پر ڈپٹی کمشنر نارووال کو نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پرڈپٹی کمشنر نارووال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب سمیت 19نومبر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔،جسٹس ساجدمحمود سیٹھی نے یہ کارروائی اصغرعلی کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر کی ہے۔اصغر علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے بتایاکہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکی مرحومہ والدہ کاڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری نہیں کیا جارہا،عدالتی حکم نظر انداز کرنا واضح طور پر توہین عدالت ہے،استدعا ہے کہ عدالتی حکم نظر انداز کرنے پرڈپٹی کمشنرنارووال کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نارووال

مزید : صفحہ آخر