قتل مقدمہ میں نامزد 4 ملزموں نے ضمانت خارج ہونے پردوڑ لگادی

 قتل مقدمہ میں نامزد 4 ملزموں نے ضمانت خارج ہونے پردوڑ لگادی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں نامزد چار ملزموں نے درخواست ضمانت خارج ہونے پردوڑ لگادی،جن میں سے دو کو پولیس نے پیچھا کر کے گرفتا کرلیا،ملزمان پر اندرون لاہور میں دو افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے ملزم محمود سمیت چار افراد کی عبوری ضمانت خارج ہوئیتو انہوں نے عدالت سے دوڑ لگادی پولیس اہلکار انہیں پکڑنے کے لئے احاطہ عدالت میں ان کا پیچھا کرتے رہے،پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزم فرار  ہونے میں کامیاب ہوگئے،ملزموں کی عدالت عالیہ نے عبوری ضمانتیں منظور کر رکھی تھیں جو گزشتہ روز منسوخ کر دی گئیں جس کے بعد انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

قتل مقدمہ

مزید : صفحہ آخر