رابی پیرزادہ ذہنی دباؤ کاشکار،عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

رابی پیرزادہ ذہنی دباؤ کاشکار،عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) گلوکارہ رابی پیرزادہ ڈپریشن کا شکار ہوگئیں، عدالت سے ایک روز کی حاضری سے استثنی کی استدعا کر دی،عدالت نے ملزمہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی استدعا منظور کر تے ہوئے انہیں 30 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ کے خلاف غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس کی سماعت کی،رابی پیرزادہ نے غیر قانونی طور سانپ اور مگر مچھ پالنے کے مقدمے میں عدالت پیش نہ ہوئیں،ان کے وکیل نے بتایا کہ  وہچار روز سے شدید ڈپریشن کا شکار ہیں،ڈپریشن کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی۔حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے چالان پیش کر رکھا ہے۔
رابی

مزید :

صفحہ آخر -