ٹیکس دستاویزات کے مقدمے میں صدر ٹرمپ کی اپیل مسترد

ٹیکس دستاویزات کے مقدمے میں صدر ٹرمپ کی اپیل مسترد

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکی عدالت نے ٹیکس دستاویزات مقدمے میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی ہے۔ ججز کا کہناہے کہ صدر ٹیکس تفصیلات نیویارک کے اٹارنی کے حوالے کردیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نیویارک کے شہر مین ہٹن کے ٹیکس اٹارنی یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ امریکی صدر نے دو ہزار سولہ میں صدارتی انتخابی مہم کے دوران تین خواتین کا منہ بند کرانے کیلئے بھاری رقم دی لیکن ٹیکس ادا کیا یا نہیں۔یہی وجہ ہے کہ اٹارنی نے ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات مانگی تھی۔عدالت کے تین رکنی بینچ نے حکم دیا کہ اکاؤنٹنگ فرم ٹرمپ کی ٹیکس تفصیلات کی دستاویزات مین ہٹن کے اٹارنی کے حوالے کردیں۔ضلعی عدالت نے پہلے بھی ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دیا تھالیکن ٹرمپ نے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

مزید : علاقائی