پہلا یوتھ انٹر شپ پروگرام شروع کر دیا، نوجوانوں کو پاؤں پہ کھڑا کرنا مشن: مراد سعید

پہلا یوتھ انٹر شپ پروگرام شروع کر دیا، نوجوانوں کو پاؤں پہ کھڑا کرنا مشن: ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرناہے، نوجوانوں کو نہ صرف ہنر بلکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے پہلا یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کردیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔حکومت پاکستان کے پہلے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت منتخب 4 ہزار نوجوان پاکستان پوسٹ میں ہنر سیکھیں گے، ای کامرس، پوسٹل لائف انشورنس، فرنچائز مینجمنٹ کی ٹریننگ دی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کا زیادہ تر رجحان ای کامرس کے شعبے میں ہے، عمران خان کا مشن نوجوانوں کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، دونوں وزارتیں مشن کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں گی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ نوجوانوں کو تربیت کے ساتھ بہترین ماحول بھی مہیا کیا گیا ہے، نوجوانوں کو نہ صرف ہنر بلکہ روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لیے اپنا پراجیکٹ سامنے لانے کا موقع دیں گے، پاکستان کی اصل طاقت نوجوان کو خود کفیل بنانے کا مشن جاری رکھیں گے۔

مراد سعید

مزید : صفحہ آخر