لا پتہ ایف بی آئی ایجنٹ کی معلومات دینے پر2oملین ڈالر انعام

    لا پتہ ایف بی آئی ایجنٹ کی معلومات دینے پر2oملین ڈالر انعام

  



واشنگٹن(آئی این پی) امریکا نے الاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کی معلومات دینے پر 20ملین ڈالرز کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایرانی حکومت ایف بی آئی ایجنٹ کی گمشدگی میں ملوث ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے لاپتہ ایف بی آئی ایجنٹ کی معلومات دینے پر بڑے انعام کا اعلان کردیا، حکام نے کہا رابرٹ لیونسن 2007میں ایران میں غائب کیاگیا، سے متعلق اطلاع دینے پر20 ملین ڈالرزدیے جائیں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت ایف بی آئی ایجنٹ کی گمشدگی میں ملوث ہوسکتی ہے۔یاد رہے 2007میں ایف بی آئی کا سابق ایجنٹ رابرٹ لونسن سن جنوبی ایران کے جزیرہ کیش کے سفر کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا۔ بعض امریکی عہدیداروں نے دعوی کیا تھا کہ رابرٹ لونسن کو ایران کیسیکورٹی اہلکاروں نے جزیرہ کیش سے گرفتار کرلیا ہے۔تاہم ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ انہیں ایف بی آئی کے مذکورہ ایجنٹ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔مارچ 2012میں بھی ایف بی آئی نے لیونسن کی بحفاظت واپسی کے لیے معلومات کی فراہمی پر دس لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا تھا، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین برس میں امریکی حکومت کو ان کے زندہ ہونے کی کوئی نشانی نہیں ملی ہے۔

مزید : علاقائی