بھارتی معیشت ڈاؤن، مودی اعدادوشمار کی ہیرا پھیری کے ماہر،ایڈوانی

بھارتی معیشت ڈاؤن، مودی اعدادوشمار کی ہیرا پھیری کے ماہر،ایڈوانی

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے زیرک سیاستدان ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ مودی اعدادوشمارکی ہیرا پھیری میں ملوث ہے جیسا کہ سی اے جی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل مالیاتی خسارہ 5.8فیصد تک گر سکتا ہے۔بھارتی کسان سراپا احتجاج ہے، کسانوں کی خود کشی کا بڑھتا ہوا ڈیٹا عوام سے چھپایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایونٹ مینجمنٹ اور ہیرا پھیری کے ہی ماہر ہیں جب کہ ان کے دور حکومت میں بھارتی معیشت روز افزوں بغیر پیرا شوٹ کے زمین بوس ہوتی جارہی ہے، 2019میں بھارتی مینو فیکچرنگ سیکٹر تاریخ کی کم ترین سطح کو چھو چکا ہے، صارفین کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے، ستمبر 2019میں بنیادی شعبے کی پیداوار گھٹ کر5.2فیصد رہ گئی ہے، بھارتی وزیر خزانہ بی جے پی کے کارناموں کے گن گانے کی بجائے بجٹ سے پھیلتی مایوسی کو کم کرنے میں وقت اور قوت صرف کریں، نرملا سیتا رام حقیقت کو سمجھیں اور احمقوں کی جنت سے نکلیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کے زیرک سیاستدان ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایونٹ مینجمنٹ اور ہیرا پھیری کے ہی ماہر ہیں  جب کہ ان کے دور حکومت میں بھارتی معیشت روز افزوں بغیر پیرا شوٹ کے زمین بوس ہوتی جارہی ہے، 2019میں بھارتی مینو فیکچرنگ سیکٹر تاریخ کی کم ترین سطح کو چھو چکا ہے، صارفین کا اعتماد متزلزل ہو رہا ہے۔ ستمبر 2019میں بنیادی شعبے کی پیداوار گھٹ کر5.2فیصد رہ گئی ہے۔بھارت خود کا موازنہ چین سے کرتا ہے لیکن بھارتی اقدامات زبوں حال معیشت کو سہارا دینے کیلئے ناکافی ہیں۔

ایڈوانی

مزید : صفحہ آخر