17 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

      17 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

  



لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 17 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف خان کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر،ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ، تقرری کی منتظر اے ایس پی ماہم خان کو ایس ڈی پی او صدر چکوال، تقرری کی منتظر اے ایس پی بینش فاطمہ کو ایس ڈی پی اوسول لائنز راولپنڈی، تقرری کے منتظر اے ایس پی عزیر احمد کو ایس ڈی پی او بورے والا وہاڑی، تقرری کے منتظر اے ایس پی محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی اوگوجرخان راولپنڈی، تقرری کے منتظر اے ایس پی بلال محمود سلہری کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد، تقرری کے منتظر اے ایس پی عبد الحنان کو ایس ڈی پی او سٹی قصور، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد اقبال کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز II سرگودھا، تقرری کے منتظر ڈی ایس پی ناصر نواز کو ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، ایس ڈی پی او جوہرآباد خوشاب، فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز خوشاب، ایس ڈی پی او بھوانہ چینوٹ،نصر اللہ خان نیازی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I، فیصل آباد،ایس ڈی پی او سول لائنز راولپنڈی، سید طاہرعباس کاظمی کو ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ایس ڈی پی او کوٹلی ستھیاں، راولپنڈی، ضیغم عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن I، راولپنڈی، ایس ڈی پی او صدر چکوال عبدالغفور کو ایس ڈی پی او گلشن راوی لاہور، ایس ڈی پی او فیروزوالہ شیخوپورہ محمد یعقوب اعوان کو ایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ، ایس ڈی پی او گوجر خان راولپنڈی ملک طارق محبوب کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی تعینات کیا گیا۔

مزید : علاقائی