لبر ٹی،سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام سموگ آگاہی مہم کا انعقاد

لبر ٹی،سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام سموگ آگاہی مہم کا انعقاد

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سٹی ٹریفک پولیس لاہور اور اٹلس ہنڈا نے گلبرک کے علاقہ لبر ٹی گول چکر پرسموگ آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو سموگ کے اثرات سے بچانے کے لئے اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ماسک پہنائے اور سموگ سے لگنے والی بیماریوں بارے ایجوکیٹ کیا۔سموگ آگاہی مہم میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم انسپکٹر نازیہ باقر،اٹلس ہنڈاکے تسلیم شجاع،ٹریفک وارڈنز اور اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ اختیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے سموگ کے اثرات پر قابو پایا جا سکتاہے۔ سموگ سے ڈرنے کی بجائے اختیاط برتیں اور ماسک کے استعماک کو یقینی بنائیں۔شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا چیک اپ کر وا کر ان کوٹھیک کر وائیں۔ تاکہ دھوئیں کی وجہ سے ماحول میں پھیلنے والی آلودگی سے بچا جاسکے۔ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا ہر شہری کی ضرورت، سماجی ذمہ داری اور صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔

مزید : علاقائی