فردوس عاشق اعوان کا سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
فردوس عاشق اعوان