حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار  کے قریب یوٹیلیٹی سٹورز بند کردیئے

حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار  کے قریب یوٹیلیٹی سٹورز بند کردیئے

  



کراچی(این این آئی)حکومت نے ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیئے، زیادہ تر اسٹورز دیہی علاقوں میں بند کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق غریب عوام کی سستی اشیاء کی خریداری کاواحد سہارہ بھی ختم ہوگیا، ملک بھرمیں ایک ہزار کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دیئے گئے۔چیئرمین یونین یوٹیلیٹی اسٹورز عارف حسین شاہ نے بتایاکہ ایک ہزار اسٹورزکی بندش غیرقانونی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایکنک کی منظوری کے بغیر بند کئے گئے، اسٹورز کی بندش ایکنک کمیٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔عارف حسین شاہ نے مطالبہ کیا وزیراعظم عمران خان یوٹیلیٹی ا سٹورز کی بندش کانوٹس لیں اور اسٹورز پر اشیاء کی سپلائی بحال کی جائے، بندش کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ملازمین،عوام ملکر احتجاج کریں گے۔

 یوٹیلیٹی اسٹورز 

مزید : صفحہ آخر