فیروزوالہ، سڑک عبور کرنے والا ملازم کار کی زد میں آ کر جاں بحق

  فیروزوالہ، سڑک عبور کرنے والا ملازم کار کی زد میں آ کر جاں بحق

  



فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ پر رانا ٹاون کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے مل ملازم کو روند ڈالاجو جاں بحق ہوگیا۔بتایاگیاہے کہ مقامی مل کا ملازم عبدالمنان سڑک عبور کر رہا تھا کہ گوجرانوالہ سے آنے والی کار نے روند ڈالا جس سے دم توڑ گیا۔ متوفی نوشہرہ کا رہنے والا تھا۔فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی