اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،88 ملزم گرفتار

  اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،88 ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث88 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمدکی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے316 بوتلیں شراب، چرس و ہیروئن برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران14ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 24اشتہاری وعدالتی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی، ون ویلنگ،پرائس کنٹرول، لاؤڈسپیکراورکرایہ داری ایکٹ کے خلاف ورزی پر30 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی