علاقائی سلامتی کے لیے امریکی اور سعودی نیول فورس کی مشترکہ فوجی مشقیں

علاقائی سلامتی کے لیے امریکی اور سعودی نیول فورس کی مشترکہ فوجی مشقیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹرل کمان نے علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سنٹرل کمان نے بتایاکہ امریکی نیول فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جم مالوے نے مشترکہ عالمی فوجی مشقوں کے انچارج اور سعودی بحریہ کی ڈیوٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عبداللہ الشمری سے ملاقات کی۔امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقوں کا مقصد علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی عزم کا مظاہرہ کرنا ہے۔مشترکہ مشق کا ہدف شمال میں آبنائے ہرمز سے باب المندب بندرگاہ اور جنوب میں نہر سویز تک آبی گذرگاہوں کو محفوظ بنانا اور سمندر کے راستے ہونے والی تجارت کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا عزم کرنا ہے۔علاقائی سلامتی کے لیے ہونے والی ان مشقوں میں سعودی عرب کے ایف 15 اور امریکا کے بی 52 بمبار طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے بندرگاہوں بالخصوص خلیج عمان اور آبنائے ہرمز سے نیوی گیشن اور جہازوں کی آزادانہ نقل وحمل ایران کی طرف سے لاحق خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایرانی رجیم بندرگاہوں کے معاملیاور عالمی جہاز رانی کے بحران کو مزید بڑھاوا دینے کی کوشش کر رہا ہے

مزید :

علاقائی -