پنجاب، 24گھنٹے میں 905 حادثات،5افراد جاں بحق 1049 زخمی

  پنجاب، 24گھنٹے میں 905 حادثات،5افراد جاں بحق 1049 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 905روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 5افراد جاں بحق اور1049افرادشدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات436ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 36 مسافر 472 اور 146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ226ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت273متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 88حادثات میں 101متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان59حادثات میں 58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل1054متاثرین میں 816مرد اور238خواتین شامل ہیں۔
جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 200افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور593افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ261زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 763موٹر سائیکلز،146آٹو رکشے،75موٹر کاریں،36وین14مسافربسیں،22ٹرک اور135دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -