وزیراعظم کے احساس پروگرام کو صوبہ کے ہر ضلع تک لائیں گے، گورنر سندھ

وزیراعظم کے احساس پروگرام کو صوبہ کے ہر ضلع تک لائیں گے، گورنر سندھ

  



دادو(آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احساس پروگرام کو سندھ کے ہر ضلع تک پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو دادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ضرورت کے مطابق سندھ میں منصوبے شروع کر رہے ہیں جبکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کے پاس جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ دادومیں کسی الیکشن کمیشن کا حصہ بننے کیلئے نہیں آیا ہوں بلکہ جذبہ خیرسگالی کے تحت آیا ہوں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ آزادی مارچ کو وفاقی حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے جبکہ آزادی مارچ کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں کی گئی، اپوزیشن کے قانونی اور جائز مطالبات کے حل کیلئے وفاق بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احساس پروگرام کو سندھ کے ہر ضلع تک لائیں گے، تحریک انصاف کی حکومت روزگار فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

گورنر سندھ

مزید : صفحہ آخر