لاہور کے 2سرکاری کالجوں کا بی ایس آنرز میں لڑکیوں کو داخلہ دینے سے انکار

  لاہور کے 2سرکاری کالجوں کا بی ایس آنرز میں لڑکیوں کو داخلہ دینے سے انکار

  



لاہور(آئی این پی) سرکاری کالجوں میں بی ایس آنرز میں لڑکیوں کے داخلے بند‘ وزیر ہائیر ایجوکیشن نے لڑکیوں کے داخلوں پر پاپندی سے متعلق سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق سرکاری کالجوں کے سربراہان نے بی ایس آنرز میں داخلوں کی حکومتی پالیسی مسترد کر دی، پنجاب میں حکومت نے لڑکوں کے کالجوں میں بی ایس آنرز میں کو ایجوکیشن کی پالیسی نافذ کی تھی تاہم کالجوں نے بی ایس آنرز میں داخلوں کیلئے لڑکیوں کو میرٹ لسٹوں سے ہی نکال دیا۔ اسلامیہ کالج سول لائنز، سائنس کالج وحدت روڈ نے لڑکیوں کو داخلے دینے سے انکار کیا ہے کالجوں کے پرنسپلز کہتے ہیں کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بی ایس میں لڑکیوں کے داخلے بند کیے ہیں اور یہ فیصلہ متفقہ طور پر کالج کونسل نے کیا ہے۔ متاثرہ طالبات کہتی ہیں کہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالے کالجز کیخلاف محکمہ کارروائی کرے۔

لڑکیاں داخلہ

مزید : صفحہ آخر