حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پیپلز پارٹی ہرجمہوری طریقہ اپنائے گی، قمر زمان کائرہ

حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پیپلز پارٹی ہرجمہوری طریقہ اپنائے گی، قمر زمان ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے پیپلز پارٹی ہرجمہوری طریقہ اپنائے گی. نواز شریف اور مریم کو جو عدالتوں نے ریلیف دیا ہم اس کی تعریف کرتے ہیں. سابق صدر زرداری بھی شدید بیمار ہیں، انہیں کسی عدالت نے کوئی سزا نہیں دی. انہیں فوری طور پر آزاد کیا جانا چاہیے اور مریم کی طرح فریال تالپور کو بھی میرٹ پر ضمانت ملنی چاہیے. پیپلزپارٹی اس فاشسٹ حکومت کو کسی فاشسٹ انداز میں انتہائی قدم کے تحت ہٹانے سے گریز کر رہی ہے. اسی لئے ہم دھرنے جیسی ناپسندیدہ آپشن پر الحال جانے کیلئے تیار نہیں. چونکہ ہمارے ملک کی جمہوریت بہت کمزور ہے لہذا ہم احتیاط سے کام لے رہے ہیں. وہ چودھری منظور احمد، چوہدری اسلم گل،ملک عثمان اور دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بعد بلاول بھٹو کے پی جائیں گے، یوم تاسیس کا جلسہ مظفر آباد میں ہو گا، بلاول بھٹو خطاب کریں گے، پیپلزپارٹی جمیعت علمائے اسلام کے دھرنے کی حمایت کرتی ہے، جب بھی قیادت کہے گی پیپلزپارٹی احتجاج کا راستہ اپنائے گی، حکومت کا رہنا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، حکومت برقرار رہے گی تو ملک میں مزید فاشزم آئے گا، اپوزیشن کے عوامی دباؤ کے نتیجے میں تاجروں کو عارضی ریلیف ملا.

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ آخر