شہباز شریف کی رانا ثنا اللہ کے گھر آمد، اہل خانہ کی خیریت دریافت کی
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدشہباز شریف نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔شہباز شریف نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ بہادر، نظریاتی، عوام دوست اور مخلص سیاسی لیڈر ہیں،جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے ان کی جدوجہد مثالی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ وابستگی،وفاداری پر نازہے،ایسے ساتھیوں، دوستوں پر فخر ہے، یہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔
شہباز شریف