ن لیگ کا راناثنا، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط

ن لیگ کا راناثنا، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط

  



اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)نے زیر حراست اراکین پارلیمنٹ رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کے قومی اسمبلی کے 7 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نے دونوں اسیر پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آردڑ جاری کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔یاد رہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ مبینہ منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہیں اور ان کے خلاف لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔یاد رہے کہ چند دن قبل جیل انتظامیہ نے خواجہ سعد رفیق کو ان کی ساس کے انتقال پر پیرول پر 48 گھنٹے کے لیے رہا کردیا تھا۔ پیرول کی مدت پورا ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

پروڈکشن آرڈر

مزید : صفحہ آخر