آن لائن نظام کی وجہ سے عمرہ زائرین کی مشکلات ختم، بہتر نتائج دیں گے:عمر سراج اکبر 

  آن لائن نظام کی وجہ سے عمرہ زائرین کی مشکلات ختم، بہتر نتائج دیں گے:عمر ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)منٰی العرفات گروپ کے زیر اہتمام ہونیوالے عمرہ سیمینار 2020ء سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عمرہ کمپنی السراج المنیر عمرہ سروسز کے مدیر اور موسسہ جنوب ایشیاء کے ڈپٹی چیئرمین عمر سراج اکبر نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،خادم حرمین شریفین نے پاکستانی عمرہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،ویژن2030ء کے مطابق نئی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ زائرین کیلئے تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے،آن لائن نظام کی وجہ سے زائرین کی مشکلات ختم ہو گئی ہیں،جس ہوٹل کی بکنگ ہو گی اس کی ادائیگی ہو گی،اسی ہوٹل میں عمرہ زائر رہے گا،گروپ کی صورت میں ادائیگی کی وجہ سے مشکلات ختم ہو گئی ہیں،سعودی عمرہ کمپنی السراج المنیر عمرہ سروسز اور قوافل کی طرف سے 2018-19میں جنوبی پنجاب سے سب سے زیادہ عمرہ کرانے والی کمپنی منٰی العرفات گروپ کے لیے ہنڈا سٹی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا، عمر سراج نے منٰی العرفات کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد شاکر کی عمرہ زائرین کیلئے خدمات پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کیا،ڈائریکٹر نبیل شاکر کی کوششوں کو بھی سراہا اور اپنے ساتھیوں سے ہنڈا گاڑی کی چابی چودھری شاکر اور نبیل شاکر کے سپرد کی،منٰی العرفات گروپ کے چیئرمین چودھری شاکر نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عمر سراج اکبر اور ان کی ٹیم کی بہاولپور میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے آنے سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں ہم بہتر نتائج دیں گے،سابق چیئرمین شاہد رفیق،پنجاب کے چیئرمین رانا شاہد نذیر کی آمد پر بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مہمانوں کی وجہ سے ہماری تقرب کو چار چاندلگے ہیں میں سب کا شکر گزار ہوں،نئی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ اپروول شروع ہے ہمیں 2019ء میں جنوبی پنجاب سے سب سے زیادہ عمرہ کرانے کا اعزاز حاصل ہے،ہم اپنی روایات کو نئے سال میں بھی جاری رکھیں گے۔

منٰی العرفات گروپ

مزید : صفحہ آخر