ہوپ بلوچستان کے چاروں ایگزیکٹو ممبران کی بلامقابلہ کامیابی ٹریڈ کیلئے نیک شگون

ہوپ بلوچستان کے چاروں ایگزیکٹو ممبران کی بلامقابلہ کامیابی ٹریڈ کیلئے نیک ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پاکستان کے سینئر ممبران نے بلوچستان ہوپ کی چاروں نشستوں پر بلا مقابلہ چاروں ایگزیکٹو کونسل ممبران کی کامیابی کو ٹریڈ اور ہوپ کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہوپ کے مرکزی قائد جمال خان نے اپنے دیگر 3ساتھیوں عبد الطیف کاکڑ،دلاور خان خلجی،قاسم خان کو مشاورت سے کامیاب کرا کے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے،جمال خان کی قابل قدر خدمات کی روایت کو کے پی کے،پنجاب،اسلام آباد،کراچی کو بھی اپنانا چاہیے اور ٹریڈ کے وسیع تر مفاد میں ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے بلا مقابلہ منتخب کرانا چاہیے،موجودہ مشکل حالات میں جمہوریت کو بچانے سے زیادہ ٹریڈ کو بچانے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے۔

بلا مقابلہ منتخب

مزید : صفحہ آخر