2ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے تکمیل کی جانب گامزن: مزن خسروبختیار

  2ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے تکمیل کی جانب گامزن: مزن خسروبختیار

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے تحت صحت کے شعبے میں پاک چائنہ معاہدہ طے پاگیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق معاہدہ وزارت صحت اور چین کے ادارے آر ڈی آئی کے مابین ہوا،وزارت صحت کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اللہ بخش ملک اور چینی ادارے آر ڈی آئی نے دستخط کئے،معاہدے کے تحت سروائیکل کینسر کی سکریننگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ معاہدہ ایک سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان میں خواتین کی سروائیکل کینسر کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کیا گیا ہے،چین سروائیکل کینسر کی سکریننگ کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ پاکستانی لیبارٹری کے ماہرین کی تربیت بھی کی جائے گی،صحت کے شعبے میں پاک چائنہ تعاون خوش آئند ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہاکہ سی پیک پر کام کی رفتار بہترین ہے، دو ارب ڈالر کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔وفاقی وزیر خسروبختیار نے کہاکہ پاک چین مشترکہ تعاون کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چین کے 100 سے زائد مندوبین نے سی سی میں شریک ہوئے۔خسرو بختیار نے کہاکہ سی پیک کے تحت 8 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری پر بات چیت ہوئی، سی پیک کے تحت فولاد سازی میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر 6 ماہ میں سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، گوادر میں نئی سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت زرعی شعبے میں تعاون ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سی پیک میں بہت وسعت آئی ہے، کاپر اور گولڈ سمیت معدنیات کے شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی، پاکستان 4 ارب ڈالر کاسٹیل درآمد کرتا ہے۔خسرو بختیار نے کہاکہ اس شعبے میں خود کفالت کیلئے بات چیت میں پیش رفت ہوئی۔

معاہدہ/خسروبختیار

مزید : صفحہ آخر