کوئٹہ، بڑی تباہی کی کوشش ناکا م، سی ٹی ڈی کی کارروائی سے 3دہشتگرد ہلاک 

کوئٹہ، بڑی تباہی کی کوشش ناکا م، سی ٹی ڈی کی کارروائی سے 3دہشتگرد ہلاک 

  



کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے بارود سے بھری گاڑی کی شہر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔مشتبہ گاڑی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی جس پر گاڑی میں سوار افراد نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے، گاڑی کی تلاشی کے دوران دھماکہ خیز مواد کے علاوہ 2 ایس ایم جیز، ہینڈ گرنیڈز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

کوئٹہ، سی ٹی ڈی

مزید : صفحہ آخر