خسارہ کم ہو گیا، اب مہنگائی کم ہو گی: حماد اظہر

  خسارہ کم ہو گیا، اب مہنگائی کم ہو گی: حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی مشترکہ کاوشوں سے  کارکے کا مسئلہ حل ہو گیاجس سے پاکستان ایک ارب20کروڑ ڈالر کے جرمانے کی ادائیگی سے بچ گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ سال دس ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ اتارا، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 65فیصدکمی آئی جس کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی،ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے، ہمارے دورحکومت میں مہنگائی کی شرح بڑھی  تاہم اس کی ذمہ دار گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیاں ہیں،مہنگائی بڑھنے کی وجہ پچھلی حکومت کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیادہ چھوڑ کر جانا ہے۔منگل کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر  نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی مشترکہ کاوشوں سے  کارکے کا مسئلہ حل ہو گیاجس سے پاکستان ایک ارب20کروڑ ڈالر کے جرمانے کی ادائیگی سے بچ گیا، مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایسا اس لیے ہوا کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارا بہت زیادہ چھوڑکرگئی، رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 65فیصدکمی آئی جس کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کارکے کیس میں 12 ممالک میں پاکستان سے جرمانہ کی رقم وصولی کی کاروائی شروع ہو چکی تھی،کارکے پر بیٹھ کر بات ہوئی،افہام و تفہیم کے ساتھ مذاکرات میں اس معاملے کو حل کیا گیا،پاکستان کارکے کو کوئی رقم نہیں دے گا،حکومت نے اہم کامیابی حاصل کی،رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا،رواں مالی سال جاری کھاتوں کے خسارے میں 64 فیصد کمی آئی،(ن) لیگ کے مہنگے قرض کو بھی اتارا اور زر مبادلہ کے ذخائر کم نہیں ہوئے،گردشی قرض کے باعث ملک مفلوج ہو گیا تھا،اس کو 12 ارب روپے ماہانہ پر لے آئے ہیں،اگست کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 6500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،پی ایس ڈی پی پروگرام میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ ہوا ہے،ٹیکسٹائل اور چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا،مہنگائی میں اضافہ ہوا مگر اب مہنگائی میں اضافہ کم ہو گیا،احتجاج کرنے والی پارٹیوں کے دور میں مہنگائی زیادہ بڑھی تھی،سندھ حکومت نے گندم کی خریداری نہیں کی جس وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا،مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے نیا طریقہ کار بنا رہے ہیں،اڑھتیوں پر بھی ہاتھ ڈالیں گے۔ایک سوال کے جواب میں حماد اظہرنے کہا کہ کارکے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، کمپنی نے دوسو  ارب روپے معاف کئے،  بیرونی سرمایہ کاری میں 137فیصداضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائربھی بڑھے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محکموں میں اصلاحات کی جارہی ہیں مگر کسی کو فارغ نہیں کیا جارہا۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ اول -