الحمرا میں بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے حوالے سے سیمینار

الحمرا میں بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے حوالے سے سیمینار

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں مندوبین کی طرف سے باباگورو نانک کی حیات، فکر و سوچ،انکے طریقہ تعلیم،تاریخ،انداز و بیاں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ بابا گورو نانک نے پیار، محبت اور رواداری کی بات کی۔تقریب میں کلیان سنگھ نے باباگورو صاحب کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ،،اسلام تلوار سے نہیں آیا، اسلام امن کا دین ہے،کرتارپور کوری ڈور،گورونانک یونیورسٹی، ڈاک ٹکٹ جاری کرنا، سکہ جاری کرنا،550ویں جنم دن کے موقع پر فری ویزاپاکستانی عوام کا سکھ قو م کو تحفہ ہے، مسلمان صوفیانہ کرام نے لوگوں کو مل جل کر رہنا سیکھایا، انھوں نے غلط کام کی کھلے الفاظ میں مخالفت کی۔

، بابا گورو نانک نے مذہب کے نام پر راج کرنے کی مذمت کی،بابا گورونانک نے معاشرے میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی،انھوں نے اپنے طرز تکلم سے لوگوں کو اپنا گرویدا بنایا۔ڈاکٹر اختر سندھو نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورو نانک نے لوگوں کے ساتھ گھل مل معاشرے کی بہتری کے لئے کام کیا،پنجاب پر امن اقدار کی دھرتی ہے، لوگ ایک دوسرے کے کام آنا پسند کرتے ہیں،بابا گورو نانک نے پنجاب کی احسن اقدا ر میں اضا فہ کیا،بابا گورو نانک کی تعلیمات میں کسی مذہب کے خلاف کوئی بات نہیں کی، انھوں نے کسی کے خلاف کوئی بات نہ کی، مظلوم کی مدد کرنا بھی اس کی تعلیمات کا حصہ ہے۔سمینار میں پروین ملک نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورو نانک پنجابی ادب وثقافت اور سماجی محبت کا گلدستہ تھے نیاز حسین لکھویرا نے تقریب کو اپنے خوبصورت انداز نے آگے بڑھایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1