بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرویز ملک

  بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پرویز ملک

  



لاہور(لیڈی رپوٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 37 پیسے مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کا غریب عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بتائیں کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام روٹی، سبزی، آٹا،دال، گھی، چینی لیں، بجلی کا بِل دیں یا بچوں کی سکول کی فیس؟یا خودکشی کریں۔ نالائق اور نااہل کا استعفی ہی غریب عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل سے نجات دلاسکتا ہے جعلی نیازی نے تو خودکشی کی نہیں لیکن ان کی نالائقی اورمہنگائی کے جبر سے عوام بجلی اور گیس کے بِلوں میں اضافہ کی وجہ سے خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے۔

ہیں،نیازی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں ایک سال میں گیس کی قیمت میں 200 اور بجلی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ نالائق اور نااہل حکومت کا عوام کو تحفہ ہے عمران صاحب ایک سال میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے صنعت، کاروبار اور روزگار بند ہو گیا ہے عمران صاحب جب ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے تو نتیجہ بجلی، گیس، روٹی روزی مہنگی ہونا ہی ہو گا،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، حکومت مخالف آزادی مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں آڑا دی ہیں اوران کی صفوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، سونامی کا مطلب ہے تباہی جو اس وقت عوام بھگت رہے ہیں، نا اہل حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور عوام پریشان ہیں، قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1