چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور سرور فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے

  چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور سرور فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور سرور فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد اور سرور فاؤنڈیشن کی طرف سے بیگم گورنر پروین سرور نے دستخط کئے۔اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں سرور فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہنر گاہ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ ہنر گاہ میں بچوں کی فنی تربیت کیلئے سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے سامان فراہم کیا گیا ہے۔

چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو ہنر گاہ میں ٹیوٹا کے اساتذہ کے ذریعے مختلف فنی کورسز کروائے جائیں گے۔

سارہ احمد نے کہا کہ سرور فاؤنڈیشن کی جانب سے مہیا کردہ سامان کیلئے بیگم گورنر پروین سرور اور سرور فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں جو کہ ان کیلئے مدد گار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو فنی کورسز کروانے کے بعد ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ بعد ازاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور روشنی ہیلپ لائن کراچی کے ساتھ بھی ایم او یو پر دستخط کیئے گئے۔ ایم او یو پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور روشنی این جی او کے چئیرمین محمد علی نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور روشنی ہیلپ لائن کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے گمشدہ بچوں کے والدین کو تلاش کرنے میں تعاون کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1