آصف زرداری کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر خطرناک : ترجمان سابق صدر

آصف زرداری کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر خطرناک : ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں )سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ سابق صدر کی صحت پر پارٹی اور خاندان کو سخت تشویش ہے۔ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی تشکیل میں تاخیر سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کے صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالجین کو بھی شامل کیا جائے تاکہ پیپلزپارٹی اور خاندان کو اصل صورتحال کا علم ہو۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرناہی کافی نہیں ہے۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی بچانے کے لئے ماہر ڈاکٹروں اور ان کے معالجین کو شامل کرنے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ادھر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ ٹوئٹر بیان میں بلاول نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت کے بارے میں ہمارے خاندان میں تحفظات بڑھتے جارہے ہیں۔ ابھی تک ان تک ماہرین اور ذاتی معالج کی رسائی نہیں دی گئی۔ اگر آصف زرداری کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔جبکہآصفہ بھٹو نے کہاہے کہ چھ ماہ ہوگئے اور میرے والد کو ان کے ڈاکٹرز تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت آصف زرداری کو قانونی حقوق دینے کےلئے اقدامات کرے ، علاج آصف زرداری کا بنیادی ،قانونی اور انسانی حق ہے۔سابق صدر کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آصف زرداری کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ان کا کہنا تھا کہ دوران قید علاج معالجہ کی سہولت نہ دینا سیاسی انتقام نہیں تواور کیاہے ؟۔
آصف زرداری 

مزید :

صفحہ اول -