ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کا شہر کا دورہ،صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا

      ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کا شہر کا دورہ،صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راوُ امتیازنے الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اورشہر میں جاری صفائی آپریشن و انتظامات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے گجو متہ، کاہنہ، فیروز پور روڈ، اٹاری، کلمہ چوک، گلبرگ، چوبرجی،میانی صاحب، بہاولپور روڈ، اور مال روڈ چیئرنگ کراس سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی محکمہ کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔شہر میں صفائی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہر علاقے میں بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا اورکسی قسم کی غلطی و کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ صفائی قائم رکھنے میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔ مزید براں جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی رکھنا محکمہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔شہری کوڑا کرکٹ کو جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ صفائی کی صور تحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہری بھی صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں اور صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔مزید براں کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے باغبان پورہ بازا ر میں خصوصی صفائی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جسکا مقصد شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1