ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے، ڈاکٹر راغب نعیمی

  ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے، ڈاکٹر راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مسلم امہ کی تمام مسائل کے حل سیرت النبی ؐ پر کامل پیراہونے میں مضمرہے‘ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے‘آئین وقانون کی پاسداری یقینی بنائی جائے‘پاکستان کے داخلی وخارجی مسائل کو حل کرنے کیلئے نبی کریمؐ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام عیدمیلاد النبیؐ کاسالانہ جلوس کے شرکاء سے پریس کلب کے باہر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلوس سے ڈاکٹرسلیمان قادری‘مولانا امداد اللہ نعیمی‘مفتی عمران حنفی‘مولانا ثناء اللہ سیالوی نے بھی خطاب کیا۔شرکاء جلوس نعرہ تکبیر‘نعرہ رسالت‘ اسلام زندہ آباد‘پاکستان پائندہ آباد‘آمدمصطفی مرحبامرحبا کی صدائیں بلندکرتے رہے۔جلوس کاآغازجامعہ نعیمیہ سے ہوا‘کوئین میری کالج روڈ‘پریس کلب‘پولیس لائن سے ہوتاہوا دربار بی بی پاکدامن پر اختتام پذیرہوا۔ جلوس میں‘مفتی محمدعارف حسین‘مولانا محب الرسول‘پیر سید زین العابد ین شاہ‘مولانا غلام یاسین نعیمی‘مفتی محمدمدنی‘ قاری غلام رسول چشتی‘قاری منظور احمد‘قاری امیر قادری‘قاری عبدالمجید‘قاری فیاض احمد‘قاری رفیق نقشبندی‘قاری اشفاق احمد‘قاری ذوالفقار علی نعیمی‘قاری غلام محی الدین‘مفتی قیصر شہزاد نعیمی‘مفتی فیصل ندیم شازلی‘مولانامحمدامین نعیمی‘پیر فاروق احمد‘حاجی عمران حسین‘صدر بز م نعیمیہ مولانا سعید احمدنقیبی‘نائب صدرمولانا حنظلہ اشفاق نعیمی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ‘طلبہ‘نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران‘کارکنان سمیت عامۃ لناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔