چیف ایگز یکٹولیسکو کے حکم پر تمام سرکلز میں سالانہ مینٹننس پر وگرام کا آغاز

  چیف ایگز یکٹولیسکو کے حکم پر تمام سرکلز میں سالانہ مینٹننس پر وگرام کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیرانتظام آٹھوں سرکلز میں بجلی کے ترسیلی نظام کی حفاظت کیلئے سالانہ ترقیاتی اور مرمتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر تما م سرکلز میں سالانہ مینٹیننس پروگرام کا آغاز کیاگیا جس دوران کھمبوں اور لائینوں کے قریب لگے ہوئے د رختوں کی شاخوں کی کٹائی سمیت سسٹم کی صفائی اور مرمت کے کام سرانجام دیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے لیسکو کے سینٹرل سرکل کے وحدت روڈ، دبئی چوک اور ندیم شہید روڈ کے علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور مینٹیننس پروگرام کا جائزہ لیا۔ چیف ایگزیکٹو نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مینٹیننس پروگرام کو بھرپور طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ سموگ اور دھند کے دوران بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال اور ایکسئین علامہ اقبال ٹاؤن ثناء محمد بھی چیف لیسکو کے ہمراہ تھے۔چیف ایگزیکٹو نے اس موقع پرکہا کہ مرمتی کاموں کے دوران سیفٹی کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

اورخاص طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ لائنوں کے نزدیک درختوں کی صرف ضروری حد تک چھٹائی کی جائے اور کوشش کریں کہ درختوں کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔