غیر قانونی تعمیرات مسمار

  غیر قانونی تعمیرات مسمار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی فیروزپور روڈ پر واقع چار غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

آپریشن کے دوران سی پرل‘پاک عرب‘مدینہ گارڈن اور نیو گرین سٹی کی زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس‘ دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1