مسلم لیگ (ن) کا کھاد کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار

مسلم لیگ (ن) کا کھاد کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کا کھاد کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کھاد کی قیمتوں میں اضافے پر تشدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔کھاد کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہاتو گندم کی پیداوار بھی متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔جس سے فوڈ سیکیورٹی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔کھاد فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ٹیکسوں پر کاشتکاروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ایشیا میں سب سے مہنگی کھاد پاکستانی کاشتکاروں کو دی جارہی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیا جائے۔

یوریا اور ڈی اے پی کی بڑھتی قیمتیں گندم کی فصل کو بھی متاثر کرینگی۔زرعی آلات اور کھاد پر کاشتکاروں کو سبسڈی دی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1