سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 26روز سے جاری ہڑتال کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 26روز سے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہڑتال پر ہیں۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مریض پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ہڑتال کی وجہ سے سینکڑوں آپریشن التوا کا شکار ہیں۔ہسپتالوں کا عملہ ایم آئی ٹی ایکٹ کیخلاف سرپا احتجا ج ہے۔پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے مطالبات کو حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔26روز سے جاری احتجاج کا خمیازہ غریب مریض بھگت رہے ہیں۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کی علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر کے مشاورت سے معاملات حل کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1