ہادیہ حلیمہ سنٹر، اردو بازارمیں کتاب میلہ“ کا افتتاح کردیا گیا

ہادیہ حلیمہ سنٹر، اردو بازارمیں کتاب میلہ“ کا افتتاح کردیا گیا

  



لاہور(سٹی رپورٹر)کتب البلاد لاہور میں ایک نئی روایت ”ہادیہ حلیمہ سنٹر، سرکلر روڈاردو بازارمیں کتاب میلہ“ کا افتتاح کردیا گیا، افتتا حی تقریب میں صدر انجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز، ایم این اے وحید عالم،گروپ ایڈیٹر روزنامہ پاکستان ایثار رانا،اعظم بٹ،رابعہ رحمان مہمانان خصوصی تھے۔خالد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے کتاب کی ترقی و ترویج کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں یہ کتاب میلہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کا مقصد ہم سب کواس کا حصہ بن کر کتاب کو عام کرنا ہے۔ یہ کتاب میلہ9نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1