حضرت میاں میر کے 396 عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

حضرت میاں میر کے 396 عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر) تقریبات کا آغاز سجادہ نشین پیر سید انوارالحق گیلانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے رسم چادر پوشی سے کیا۔تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے مریدین, زائرین, عقیدت مندوں کے علاوہ پیر سید عمیر الحسن گیلانی ایڈوکیٹ (سجادہ نشین), پیر سید رضا ایڈوکیٹ, پیر سید نویدالحسن گیلانی ایڈوکیٹ, شہباز بخاری ایڈوکیٹ, ملک عرفان اور ڈنمارک سے آئے ہوئے سید فریدالحسن گیلانی بھی بھرپور شرکت کی اور لندن سیآئے ہوئے سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی عرس مبارک میں شرکت کی. اس موقع پرسجادہ نشین پیرسید انوارالحسن گیلانی نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت میاں میر رحمت اللہ علیہ کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کروائی۔

. عرس کی تقریب میں لنگر کی تقسیم کا خاص اہتمام کیا گیا تھا.

مزید : میٹروپولیٹن 1