آغاز ذوالفقار چوتھی مرتبہ الیکٹریکل آٹومیشن گڈز کمیٹی کے کنوینر مقرر

  آغاز ذوالفقار چوتھی مرتبہ الیکٹریکل آٹومیشن گڈز کمیٹی کے کنوینر مقرر

  



لاہور (سٹی رپورٹر) معروف راہنماء صنعت و تجارت،برانڈرتھ روڈ کے تاجر راہنماء آغا ذوالفقار کو مسلسل چوتھی مرتبہ قامہ کمیٹی برائے الیکٹریکل آٹو میشن گڈز کا کنوینر مقرر کر دیا گیا ہے،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ اور سینئر نائب صدر علی حسام اصغرنے آغا ذوالفقار علی کو تقرری کا نوٹیفکیشن دیا اور نیک نمناؤں کے اظہار کے ساتھ کہا کہ آغا ذوالفقار تاجروں کی دل کی دھڑکن ہیں۔

اس وقت تاجر برادری کو ان جیسے فرض شناس اور اصول پرست شخصیت کی اشد ضرورت ہے ان کی تقرری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،آغا ذوالفقار نے اپنی تقرری پر لاہور چیمبر آف کامر س کے صدر عرفان اقبال شیخ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ان پر جو اعتماد کیا گیا اس پر پورا ترنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4