سید موسیٰ رضا کی والدہ کی رسم قل کل دربار سید چراغ علی شاہ پر ادا کی جائے گی

  سید موسیٰ رضا کی والدہ کی رسم قل کل دربار سید چراغ علی شاہ پر ادا کی جائے گی

  



لاہور (سٹی رپورٹر) نیشنل بنک آف پاکستان مین برانچ لاہور کے آفیسر سید موسیٰ رضا کی والدہ کو گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دربار سید چراغ علی شاہ کے احاطے میں ان کی والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ عید گاہ روڈ بہاولپور میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی کے سرکردہ افراد سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں نیشنل بنک آف پاکستان کے سابق گروپ چیف شہزاد اختر شامی، ممتاز مذہبی سکالر پیر سید ناظم حسین شاہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی آ جا سم شریف،دربار میراں حسین زنجانی کے سجادہ نشین،سید ادریس شاہ زنجانی،حزب الاناف کے امیر سید مصطفیٰ رضوی،رانا راشد علی سمیت دیگر اکابرین شامل تھے مرحومہ کی رسم قل جمعرات 7 نومبر کو نماز ظہر سے نماز عصر کے درمیان مسجد دربار سید چراغ علی شاہ دل افروز روڈ قبرستان میانی صاحب میں ادا کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4